این ٹی ڈی سی نے ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا 

   این ٹی ڈی سی نے ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا 

  

لاہور (سٹی رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملک بھر میں اپنے دفاتراورگرڈا سٹیشنز پر 73واں یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا۔ لاہور میں 220کے وی گرڈ سٹیشن نیوکوٹ لکھپت میں مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹرخواجہ رفعت حسن نے ایک پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی۔ تقریب میں ملی نغمے اور قومی ترانہ بھی نشر کیا گیا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز (ایسٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) اور (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) این ٹی ڈی سی، جنرل مینجرز، چیف انجینئرز، سینئر آفیسر اور دیگر ملازمین سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -