بزدار کہیں نہیں جا رہے وزیراعظم ان کیساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

بزدار کہیں نہیں جا رہے وزیراعظم ان کیساتھ کھڑے ہیں،شیخ رشید

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب سے کوائف مانگے ہیں ان پر ابھی الزام نہیں لگا۔ ابھی تو کیس کی انکوائری ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نیب پر پتھراؤ کرکے اپنی زمینوں سے توجہ ہٹائی ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا دن پوری قوم کو مبارک ہو، عمران خان کے تین سال مکمل ہونے پر ملک معاشی طور پر مضبوط ہوجائے گا۔ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی

 شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -