چین اور امریکہ کی جانب سے یوم آزادی پرپاکستانی عوام کو مبارکباد

چین اور امریکہ کی جانب سے یوم آزادی پرپاکستانی عوام کو مبارکباد

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیج یان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر چین پاکستان کو اس دن کی مناسبت سے گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی مستقبل میں مزید مضبوط ہو گی۔ بیجنگ کو یقین ہے کہ پاکستان قومی ترقی میں بڑی کامیابیوں کو حاصل کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں اسلام آباد کیساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ میں امریکی عوام اور حکومت کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

چین امریکہ

مزید :

صفحہ اول -