آزاد وطن ہمارے اسلاف کی  عظیم قربانیوں کا ثمر،شبلی فراز 

   آزاد وطن ہمارے اسلاف کی  عظیم قربانیوں کا ثمر،شبلی فراز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم کو آزادی مبارک ہو، زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔
شبلی فراز 

مزید :

صفحہ اول -