ملکی ترقی کیلئے قوم کو متحد ہو کر کام  کرنا ہو گا،پروفیسر الفرید ظفر

ملکی ترقی کیلئے قوم کو متحد ہو کر کام  کرنا ہو گا،پروفیسر الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اور جشن آزادی محض ایک تقریب کا نام نہیں بلکہ اس بات کی تجدید عہد کا دن ہے کہ پوری قوم یک زبان اور متحد ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں، ایمانداری،محنت اور بانی پاکستان کے اصولوں کے مطابق ملک کی ترقی و خوشحالی اور وطن عزیز کو با وقار ملکوں کی صف میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14اگست کو جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسرز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر رانا محمد شفیق سمیت، صدر پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشنرانا پرویز، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کثیر تعداد میں شریک تھے۔ جبکہ مریضوں کے لواحقین نے بھی سبز ہلالی پرچم اٹھار کھے تھے اور ہسپتال کے در و دیوار قومی نعروں سے گونج اٹھے۔
۔