بارسلونا،رہائشی عمارت کے تہہ خانہ میں آتشزدگی،3پاکستانی جاں بحق، 4افراد زخمی
بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ آتشزدگی شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں صبح سویرے ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تینوں جاں بحق افراد کی قومیت پاکستانی تھی۔میئر دفترکے ترجمان کے مطابق واقعے میں چار زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
آتشزدگی