صارفین کے لیے بری خبر،ایپ 'فیس بک لائٹ' بند کرنے کا اعلان
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کئی سالوں سے متعدد ڈیولپرز کی جانب سے اپنی اپنی ایپ کے 'لائٹ' ورڑن متعارف کرائے جا چکے ہیں تاکہ صارفین ان ایپ کو کم اسپیڈ والے انٹرنیٹ کے باوجود بھی استعمال کر سکیں۔لیکن اب حال ہی میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے اپنی ایپ 'فیس بک لائٹ' بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے برازیل میں صارفین کو 'فیس بک لائٹ ایپ' بند کرنیکے حوالے سے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں اور اب فیس بک پوری دنیا میں اپنی لائٹ ورڑن ایپ بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔آنے والے دنوں میں سماجی رابطوں کا مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک اینڈرائیڈ اور آئی او صارفین کے لیے اپنی لائٹ ورڑن ایپ بند کر رہا ہے۔دنیا بھر میں فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین اب فیس بک ایپ کے ہی ذریعے ہی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک