الرحمان گارڈن فیز ٹو میں یوم آزادی کی تقریب

الرحمان گارڈن فیز ٹو میں یوم آزادی کی تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) الرحمان گارڈن فیز ٹو میں پاکستان کی 73ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرالرحمان ڈویلپر کے سی او میاں محمد مشتاق، ڈائریکٹرمیاں محمدعبدالرزاق، مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما حاجی علی اصغر منڈا، لیاقت چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر آغاہمایوں اور دیگر ڈیلر حضرات نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز کے دوران قرآن خوانی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا سے کی گئی۔ اس موقع پر مہمانوں کی موجودگی میں یومِ آزادی کا کیک کاٹااور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے گئے جبکہ الرحمان گارڈن ڈویلپر کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد مشتاق نے عمران خان کے ویژن کے مطابق شجر کاری کاآغاز کرتے ہوئے الرحمان گارڈن فیز ٹو میں پودے لگائے۔

، سی او میاں مشتاق کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی تجدید عہد کا دن ہے یہ ملک ہمارے آباواجداد نے بہت قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ اس پرچم کو اقوامِ عالم میں سر بلند کریں الرحمان ڈویلپر  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ، ڈائریکٹر میاں محمد عبدالرزاق  کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پاک وطن دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، لاکھوں مردوخواتین نے آزادی حاصل کرنے کے لئے آگ اور خون کے دریا عبور کئے،آزادی کے حصول کے لئے ہجرت کے وقت لاکھوں مسلمانوں جام شہادت نوش کیا،برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں انگریز سامراج کو شکست دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا،پاکستانی قوم کو آج پھر 1947 ء  والے جذبے اور متحدہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان کے سینئر رہنما علی اصغر منڈا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ و زیراعظم پاکستان عمران خان قائداعظم محمد علی جناح کے نقش ِ قدم پرچل کرملک کی تقدیربدل رہے ہیں اور نئے پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق سنواریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -