پاکستان میں کلمہ کے نظام کو بھی رائج کیا جائے، مولانا فضل الرحیم اشرفی

    پاکستان میں کلمہ کے نظام کو بھی رائج کیا جائے، مولانا فضل الرحیم اشرفی

  

لاہور (پ ر)  جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبیدنے یوم آزادی کے موقعہ پرمسجد حسن جامعہ اشرفیہ لاہور میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال اور عزتوں کی قربانی دے کر حاصل کیا اب اس ملک میں تمام بحرانوں سے نکلنے کے لیے جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔

 یہاں پر کلمہ کے نظام کو عملی طور پر نافذ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی ہدایت پر علامہ شبیر احمد عثمانی مولانا مفتی محمد شفیع، مولانا ظفر احمد عثمانی، مولانا مفتی محمد حسنؒ، اور دیگر اکابرین و علماء نے حصہ لیتے ہوئے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -