صدر مملکت کا184شخصیات کوسول ایوارڈز دینے کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی نے یوم آزادی پرسول ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 27 کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 44 شخصیات کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا۔ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا۔ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز، بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا۔ فاروق قیصر، نعیم بخاری، کرکٹرعبدالقادر مرحوم کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈآف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔اداکارہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کے علاوہ گلوکار علی ظفر کو بھی پرائیڈآف پرفارمنس سے نوازا جائے گا۔
سول ایوارڈز