جاز صارفین میں اضافہ جاری  4 جی انفراسٹرکچر مزید مستحکم

جاز صارفین میں اضافہ جاری  4 جی انفراسٹرکچر مزید مستحکم

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان کے نمبر ون4Gٓٓآپریٹر اورممتاز براڈبینڈسروس پروائیڈر جاز نے اپنی توجہ4G کی صلاحیت اور نیٹ ورک کی توسیع پر مرکوز کر رکھی ہے۔ سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں جاز صارفین کی تعداد، پچھلے سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافے کے ساتھ 62.8ملین، 4Gصارفین کی تعداد71.5  فیصد اضافے کے ساتھ 19.1ملین، جبکہ مجموعی طور پرصارفین کی تعداد 11فیصد اضافے کے ساتھ41 ملین ہو گئی ہے۔جاز نے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ بیس سٹیشنز کی تعداد میں پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر10,000ہو گئی۔ 4G سبسکرائبر پینٹریشن میں بھی30 فیصد اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے ڈیٹا استعمال میں بھی فی صارف 3.6GB اضافہ دیکھا گیا۔ جاز سیلف کئیرایپ ’ جاز ورلڈ ‘ 6 ملین ایکٹیو صارفین میں اضافہ ریکارڈ کر کے ملک کی سب سے بڑی ٹیلکو ایپ بن گئی ہے۔ جاز ٹی وی اورکنٹنٹ سروسز (Bajao & Daikho)   میں بھی حوصلہ افزاء کارکردگی دیکھی جا رہی ہے۔

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ،”COVID-19 کے دوران سٹودنتس اور گھر سے کام کرنے والے صارفین کی اہم ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ہماری توجہ قابل اعتماد اور کم قیمت انٹرنیٹ کی فراہمی پر مرکوز رہی۔ مستقبل میں بھی اپنے 4Gنیٹ ورک کے پھیلاؤ اورہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیٹا ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنے مرکزی اور ڈیجیٹل سروسز کے پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بنائیں گے“۔

 اس مدت کے دوران جاز کیش استعمال کرنے والے ایکٹیو صارفین کی تعداد بھی 8.1ملین ہوگئی ہے۔76,000 رجسٹرڈ فری لانسرز اور 1.23بلین روپے کی ٹرانزیکشن کے ساتھ جاز کیش پاکستان میں فری لانسرز کے لئے سب سے وسیع مالیاتی ادارہ بن گیا ہے۔ مجموعی طور پر جاز کیش نے گزشتہ12ماہ میں 1.7 ٹریلین روپے مالیت کی ٹرانزیکشن(Transaction)   سر انجام دی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -