برٹش ایئر ویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا

برٹش ایئر ویز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کردیا

  

 اسلام آباد(آن لائن) برٹش ایئرویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برٹش ایئر ویز برطانیہ سے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل اہمیت کا اشارہ ہے۔برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔برٹش ایئر ویز کی پرواز میں سو سے زائد مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پربرٹش ایئرویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔برطانوی سفارتخانے کے حکام نے ایئرپورٹ پر انتظامات کو تسلی بخش قرار  دیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایئر لائن ہیتھرو ایئر پورٹ اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے پہلی پرواز 14 اگست کو اسلام آباد پہنچ گئی۔ ایئر لائن کی جانب سے اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔کورونا سے تحفظ کے لیے مسافروں کو ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور انہیں دورانِ پرواز ہینڈ سینیٹائرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔عملے کے ارکان دورانِ پرواز خصوصی حفاظتی لباس میں ملبوس رہیں گے۔ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں پر خصوصی طور پر اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچئن ٹرنر(آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ جارج سی ایم جی) نے کہا کہ یہ برطانیہ پاکستان کے دو طرفہ روابط کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

فضائی آپریشن 

مزید :

صفحہ اول -