بھارت کا مالدیپ میں سرمایہ کاری کا اعلان
نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے مالدیپ میں 50 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد چین کا اثر کم کرنا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ساتھ بھارت مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے اطراف کے تین جزائر کو آپس میں جوڑنے کے ایک منصوبے کے لیے رقم فراہم کرے گا۔ خطے میں چین کی مسلسل بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے تناظر میں بھارت نے بھی پڑوسی یا قریبی ملکوں کے ساتھ اپنا اقتصادی تعاون تیز کردیاہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو مالدیپ کے اپنے ہم منصب عبداللہ شاہد کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ اس انفراسٹرکچر پروجیکٹ سے مالدیپ میں خوشحالی آئے گی۔
بھارت