یوم آزادی بے حد خوشی کا دن،پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے:عثمان بزدار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی نے ملاقات کی اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے۔علاوہ ازیں عثمان بزدار نے پاکستان کی 73ویں سالگرہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ حضوری باغ میں پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا یوم آزادی ہرشہری کے لئے بے حد خوشی کادن ہے۔ یوم آزادی یاد دلاتا ہے، ہمیں آزادی خیرات میں پیش نہیں کی گئی، آزادی کی نعمت لاکھوں مسلمانوں کی عظیم جدوجہد،قربانیوں کا ثمرہے۔ یوم آزادی پر بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکوکیسے بھول سکتے ہیں؟ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کیلئے خون کے نذرانے دے رہے ہیں، پاکستان اورکشمیرایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں۔
عثمان بزدار