پی ٹی سی ایل نے یوم آزادی بھر پو ر جوش و جزبہ سے منایا
؎اسلام آباد(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کی یوم آزادی منانے کیلئے اسلام آباد میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد صبح 9 بجے کیا گیا جس کے بعد قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ سید مظہر حسین، سی ایچ آر او پی ٹی سی ایل، بشمول اہم عہدیداران اور ملازمین یوم آزادی کو بھر پور جذبہ سے منانے کیلئے تقریب میں موجود تھے۔ پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ اور ملازمین نے سی ایچ آر او کے ہمراہ جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ تقریب کے شرکاء کی طرف سے ماسک اور ہنڈ سینی ٹائزرکے استعمال کے ساتھ ساتھ مناسب سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر حفاظتی اقدامات اور سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔
اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سید مظہر حسین، سی ایچ آر او، پی ٹی سی ایل نے کہا”ہم نے کوروناوائرس کے حوالے سے مناسب سیفٹی پروٹوکول کے ساتھ پاکستان کی یوم آزادی کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منانے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی عوام کو معاونت فراہم کرنے کیلئے انتھک کام کیا اور ہمارے فرنٹ لائن ورکرز نے ان مشکل حالات میں قوم کو مواصلاتی طور پرجوڑے رکھا۔ ملازمین کی سیفٹی کیلئے جہاں ضرورت پڑی وہاں ہم نے ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عمل درآمد کیا اور فیلڈ سٹاف اور صارفین دونوں کیلئے سیفٹی پروٹوکول کو یقینی بنایا۔چونکہ ہم خوشحال اور صحت مند مستقبل کی طرف گامز ن ہیں اس لئے اس یوم آزادی کو نئی امید کے ساتھ منا رہے ہیں۔“یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر کوروشنیوں سے سجایاگیا اوربلند و بالاپرچم پی ٹی سی ایل کی عمارت پر لہرایا گیا۔
پی ٹی سی ایل نے قیام پاکستان کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔ کمپنی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ تمام قومی تقریبات کے انعقاد میں پیش پیش رہتی ہے۔ پی ٹی سی ایل نے مشکل حالات میں بھی قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
٭٭٭اختتام٭٭٭
پی ٹی سی ایل :
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(PTCL) پاکستان کا سب سے بڑااور مربوط انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT)کی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اس کا آغاز 1947ء میں ٹیلی فون اینڈ ٹیلیگراف ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے ہوا، آج یہ جدید ترین ڈیجیٹل اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ یہ ملک کے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور خیبر سے کراچی تک سب سے بڑا فائبر کیبل نیٹ ورک اور پاکستان کو دیگر اقوام ِ عالم سے منسلک کرنے کے لئے بچھائی گئی زیرِ آب کیبل کا حامل ہے۔ پی ٹی سی ایل کو ابتدائی طور پر طویل المدتی AAA اور مختصر المدتی A-1+ ریٹنگ (درجہ بندی) دی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے www.ptcl.com.pk