یوایم ٹی میں یو م آزادی کی تقریب کا انعقاد
لاہور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں وطن عزیز (پاکستان)کے 73 ویں یو م آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بڑے جوش و خروش سے منائی گئی،جس میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور سٹاف کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پاکستان کا حصول ہمارے آ باؤ اجداد کی ناقابل فراموش، انتھک جدوجہد اور لگن کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہمارے لیے پاکستان جیسی آزاد اسلامی ریاست حاصل کرنے کیلیئے اپنی قیمتی زندگیوں اور اثاثہ جات کی قربانی دے کر بھاری قیمت ادا کی ہے۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ہمیں آزادی مناتے ہوئے شکرانے کے نوافل ادا کرنے چا ہیئیے کیونکہ ہمیں ایک آزاد اسلامی ریاست ملی ہے جس میں ہم آزادی کے ساتھ اسلامی قوانین کے مطابق زندگی بسر کر سکتے ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ اس کی قدر کریں اور اس کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جو ملک دشمن عناصر ہمارے پیارے وطن کے خلاف سازشیں کرتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کو قائد اعظم کے پاکستان کی حقیقی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرنا چاہیئے کیونکہ کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس میں سرمایہ کاری کے بغیر دنیا کی دیگر اقوام کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کا راز تعلیم میں ہے جو کہ تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور ترقی کا انجن ہے اور یہ ترقی ملک کو پڑھی لکھی نو جوان قیادت دینے سے ہی ممکن ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے مزید کہا کہ اگر ہم دنیا کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو سو فیصد شرح خواندگی، معاشی استحکام، معاشرتی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام کے خطوط پر استوار کریں۔لہذا جدید طریقہ تعلیم کے مطابق خصوصی ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے اپنے معیار کو بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے۔ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ نوجوانوں کو بہت اہمیت دی کیو نکہ انہوں نے نو جوان کوملک کیلیئے ریڑھ کی ہڈی کرار دیا ہے، لہذا ہمیں اپنی جوان نسل کیلیئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے پر زور د ینا ہوگاتا کہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
صدر یو ایم ٹی کا یو م آزادی کے موقع پر کشمیر کے ساتھ ہم آہنگی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ آزادی کشمیر در حقیقت امت مسلمہ کی آزادی ہے لہذا ہمیں مظلوم کشمیریوں کو ہندوستان کے مظالم اور بربریت سے بچانے کیلیئے ایک ساتھ کھڑا ہوکر خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی ٓزادی کیلیئے لڑنا چاہیئے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ تقریب کے اختتام پرملکی سلامتی اور بھاری مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کیلیئے دعا بھی کی گئی۔