ملک بھر میں کورونا سے مزید 11افراد جاں بحق، 669نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 11افراد جاں بحق، 669نئے کیس رپورٹ

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6161 ہوگئی جبکہ مزید  587نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 287713 تک جاپہنچی ہے۔ جمعہ کے روزملک بھر سے کورونا کے مزید 669 کیسز اور 11 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 343 کیسز 6 اموات، پنجاب سے 128 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 70 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 19 کیسز، گلگت 24 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94993 اور ہلاکتیں 2180 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 86404 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 343 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 125632 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 119025مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -