پاکستان کا ظہور کسی نعمت سے کم نہیں: مہر محمد اسلم بھروانہ
لاہور(پ ر)پی سی ایس آئی آر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پی سی ایس آئی آر کوآپریٹو سوسائٹی میں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر امداد باہمی مہر محمد اسلم بھروانہ تھے۔تقریب میں ایم پی اے چودھری امین ذوالقرنین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز چودھری محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔سرکل رجسٹرار میڈم عطیہ،اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز محسن رضا، اسسٹنٹ رجسٹرار شیخ محمد نعیم، اسسٹنٹ رجسٹرار سید معظم کے علاوہ سوسائٹی ممبران اور کوآپریٹو محکمہ کے دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔تقریب میں صدر سوسائٹی تنویر اظہر قریشی، جنرل سیکرٹری شاہد رسال، فنانس سیکرٹری شیخ سعید شہزاد، چیئرمین سپورٹس آرٹیکلچر داؤد قسیم، نائب صدر حارث احمد خان بھی شریک ہوئے۔تقریب سے مہر اسلم بھروانہ، ایم پی اے چودھری امین ذوالقرنین نے خطاب کیا۔صدرسوسائٹی تنویر اظہرقریشی اور جنرل سیکرٹری شاہد رسال نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ظہور کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ہم زندہ قوم ہیں زندہ قومیں اپنے تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔
جنرل سیکرٹری شاہد رسال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی فطری طور پر ہر فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے کا نام ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز چودھری محمد ایوب نے کہا ہے ہمارے بزرگوں نے بہت سی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا ہے ہم اپنے ملک کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔