چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 5سیاح جاں بحق، 10زخمی

چترال میں ہوٹل کی بالکونی گرنے سے 5سیاح جاں بحق، 10زخمی

  

 چترال (آئی این  پی) چترال میں ہوٹل کی بالکونی سے گرکر 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ایک معروف ہوٹل کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی سیاحوں کا تعلق قصور لاہور سے ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے تمام افراد کا تعلق 3 خاندانوں سے ہے، جو قصور سے گھو منے آئے تھے اور ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، تمام افراد ہوٹل کی تیسری منزل پر بالکونی میں کھڑے نظارہ کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیاگیا، جاں بحق ہونیوالوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

سیاح جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -