چین پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کریگا، امریکی میڈیا

چین پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کریگا، امریکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق چین ایک سمجھوتے کے تحت پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا،  اس سمجھوتے کے تحت جنوبی ایشیائی ممالک سمیت  پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ ہوگا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین پاکستان میں عمر رسیدہ افراد، طبی عملے اور انتہائی بیمار افراد کو دی جائیگی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے یہ پہلا سمجھوتا ہے جس میں وہ ویکسین کی جانچ کے لیے اپنے ملک سے باہر  کے لوگوں پر تجربہ کر رہا ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں سائنسدانوں کی جانب سے  ویکسین کے  ٹرائل کا عمل جاری ہے۔گزشتہ دنوں امریکا نے کورونا کے خلاف مبینہ طور پر کارگر دو دواؤں میں سے ایک دوا رمڈیسیویر کا پورے برطانیہ اور یورپ کا اسٹاک خرید لیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ برطانیہ اور یورپ کے مریض دوا سے محروم رہیں گے۔
چین ویکسین

مزید :

صفحہ اول -