پاک بحریہ پاکستان کا 73واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا

پاک بحریہ پاکستان کا 73واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا

  

 کراچی (این این آئی)پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپر تبدیلی گارڈ کی ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق وچوبند کیڈٹس پر مشتمل دستے نے بھرپورجوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، کموڈور مشتاق احمد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کے دستے نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا۔ اعزازی گارڈ کی تعیناتی کے بعد مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے سربراہ، افسران اور جوانوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے فاتحہ خوانی کی اور قائدمحترم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔اس سے قبل پاک بحریہ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی کیساتھ کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے بحریہ کی تمام مساجد میں خصوصی دعا ئیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ 

پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -