شان مسعود کا جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ
ساؤتھمپٹن (یواین پی)پاکستانی اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کیخلاف منفی ریکارڈ توانا ہوتا جا رہا ہے جو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ایل بی ڈبلیو ہوئے تو یہ ساتواں موقع تھا جب جیمز اینڈرسن نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ حالیہ دورے سے قبل شان مسعود محض 57 بالز پر انگلش پیسر کے ہاتھوں چھ مرتبہ آؤٹ ہو چکے تھے مگر اس سیریز میں اب تک وہ ایک مرتبہ اینڈرسن کی باؤلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔