ڈیرن سیمی کی جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

    ڈیرن سیمی کی جشن آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

  

سینٹ لوشیا (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ملک کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔سینٹ لوشیا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "یوم آزادی پاکستان مبارک ہو۔ دل دل پاکستان جان جان پاکستان“۔ انہو ں نے پاکستان میں موجود اپنے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد کو پیغام دیتے ہوئے کہا  ہمیشہ پاکستان آکر بہت  خوشی محسوس کی ہے اور میں پاکستان کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -