کورونا وباء: بھارت سے ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا امکان 

  کورونا وباء: بھارت سے ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا امکان 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کے بحران کے باعث بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء  نہ ہوپانے کی صورت میں اس کی میزبانی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کو دی جاسکتی ہے۔ آئی سی سی نے گذشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ہندوستان آئندہ سال کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ رواں سال ملتوی ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان آسٹریلیا 2022ء میں میزبان ہوگا،ہندوستان 2023ء میں 50 اوورز ورلڈ کپ کا میزبان بھی ہے۔بھارت کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں ایشیاء میں سرفہرست اوردنیا بھر میں امریکہ اور برازیل کے بعد تیسری پوزیشن پر موجود ہے اور مستقبل میں بھی یہ صورتحال اسی طرح سے برقرار رہی تو قوی امکان ہے کہ آئی سی سی بھارت میں اگلے سال کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھارت کو محروم کردے اور اسکی جگہ یہ ایونٹ کسی اور ملک میں منعقد کروادے جس کے لئے یو اے ای اور سری لنکا سرفہرست ہیں۔ بھارت میں اس وقت کورونا کی وباء بہت ہی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی موجودہ صورتحال نے بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کرنے پر مجبور کردیا ہے اور ڈومیسٹک سیزن کے بارے بھی سوچ بچار جاری ہے جبکہ بھارت میں کھیلے جانے والے کئی ایونٹس بھی اس سال منسوخ کئے جاچکے ہیں۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -