یو اے ای نے ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر اسرائیل کیساتھ معاہدہ کیا:سراج الحق

یو اے ای نے ٹرمپ کے دباؤ میں آ کر اسرائیل کیساتھ معاہدہ کیا:سراج الحق

  

 لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے جس پر پوری قوم کو اللہ کا شکر اداکرنا چاہئے،آزادی حاصل کرنے کیلئے کیا کیا مصیبتیں جھیلنا اور قربانیاں دینا پڑتی ہیں یہ کشمیر یوں اور فلسطینی مسلمانوں سے پوچھیں۔منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ایک جغرافیہ ہی نہیں ایک نظریہ اور عقیدہ بھی ہے۔۔پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ُدل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔انہوں نے ڈاکٹر قدیر کاپوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی احسان مند ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے انتہائی مکاری سے متحدہ عرب امارات پر دباؤ ڈال کر اسے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔یہ معاہدہ ہمارے حکمرانوں کیلئے بھی ایک سبق ہے جو کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پر راضی ہوگئے تھے۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے گویا بیت المقدس کی آزادی سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔یہ عربوں کیلئے ہی نہیں عالم اسلام کیلئے تباہی کا معاہدہ ہے جس سے امت کے اندر تفریق و تقسیم گہری ہوجائے گی۔عالم اسلام کیلئے آج موت کادن ہے۔متحدہ عرب امارت پہلا ملک ہے جس نے 1948کے بعد اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کیا۔ 16اگست اتوار کو یوم فلسطین منایاجائیگا۔ سینیٹر سراج الحق نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر یو اے ای کو یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ عالم اسلام کیلئے اس سے بڑا اور کوئی سانحہ نہیں ہوسکتا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے، مگر انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کو اپنی کسی بھی سیاسی مصلحت یا عارضی مفادات کو دیکھنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ بالآخر اس کے اسلامی دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹرمپ کا دباؤ

مزید :

صفحہ آخر -