آئی پی ایل 19 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا

  آئی پی ایل 19 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نئی دہلی  (اے پی پی) بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے تین مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق یہ ایونٹ رواں سال 29 مارچ سے  بھارت میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔  ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے 14 اپریل کو اس اعلان کے بعد کہ بھارت میں لاک ڈاون کم از کم 3 مئی 2020ء تک جاری رہے گا اس لئے اس کا مقام تبدیل کیا گیا۔