سابق کرکٹرز کی نیک تمنائیں فواد عالم کے کام نہ آسکیں 

سابق کرکٹرز کی نیک تمنائیں فواد عالم کے کام نہ آسکیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ساؤتھمپٹن(وائس آف ایشیا)سابق قومی کرکٹرز کی نیک تمنائیں فواد عالم کے کام نہ آسکیں اور ان کی جانب سے عمدہ کارکردگی کی بھاری توقعات کا محل محض چار گیندوں میں مسمار ہو گیا اور فواد عالم کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹنا پڑا۔ انضمام الحق نے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ فواد عالم عمدہ کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ بری طرح گھبراہٹ میں مبتلا فواد عالم اپنے انوکھے اسٹانس اور غیر روایتی انداز کے باعث صفر تک محدود رہے۔