فلک بٹ نے یوم آزادی غریب بچوں کے ساتھ منایا

فلک بٹ نے یوم آزادی غریب بچوں کے ساتھ منایا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل،ہوسٹ و اداکارہ فلک بٹ نے یو م آزادی غریب بچوں کے ساتھ منایا۔ایک ملاقات کے دوران فلک بٹ نے بتایاکہ اس یوم آزادی کو انہوں نے غریب بچوں کے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا گزشتہ سارا دن ان بچوں کے ساتھ گزارا ان کے ساتھ جھنڈیاں شئیر کیں۔فلک بٹ نے کہاکہ عید ہو،یا یوم آزادی اصل خوشی تو ان بچوں کی ہوتی ہیں جنہیں یہ جی بھرکر انجوائے کرتے ہیں مگر ان خوشیوں سے محروم رہنے والے بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جن کے والدین وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو کچھ خریدکردینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور وہ اس دن کی خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں اس لئے میں نے ان بچوں کے ہمراہ پورا د ن گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔فلک بٹ نے مذید کہاکہ ہم سب کو اپنی اور اپنے بچوں کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ان غریب اور نادار بچوں کی خوشیوں کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

 تاکہ ان کے دلوں سے احساس محرومی ختم ہوسکے۔ 

مزید :

کلچر -