گلوکار احمد نواز کا میوزک ویڈیو”سون دیا بدلا“ ریلیز 

گلوکار احمد نواز کا میوزک ویڈیو”سون دیا بدلا“ ریلیز 

  

لاہور(فلم رپورٹر))نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار احمد نواز کا نیا میوزک ویڈیو”سون دیا بدلا“ ریلیز کردیا گیا۔اس ویڈیو کو گذشتہ روزتھرپروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا۔اس کی ویڈیوڈائریکشن دانش بابا نے دی ہے۔اس گانے کی شاعری ان کے والد نوازانجم نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک وقاص علی نے ترتیب دیاہے۔ایک ملاقات کے دوران احمدنواز نے بتایا کہ یہ گاناایک لو سونگ ہے جو انہوں نے خاص کرکے نوجوانوں کے لیئے تیار کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس گانے کو بہت پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -