ملکی سلامتی،دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:پیر نورالحق قادری

  ملکی سلامتی،دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:پیر نورالحق قادری

  

  اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام پر جشن آزادی کے خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی 60فٹ لمبا اور 15فٹ چوڑا پاکستان کا سب سے بڑا کیک  کاٹا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ آج 74واں جشن آزادی ہے اسی دن پاکستان آزاد ہوا تھا انہوں نے کہا کہ جشن آزادی بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائیں گے ملک کے آزادی میں مسلمانوں اور قائدین نے بہت قربانیاں دی ہیں انہی کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہمیں آزادی ملی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے مہینے اور جمعہ کے دن آزاد ی وجود میں آئی تھی آزادی ایک بڑی نعمت ہیں اس لئے ہم سب ملکر ملک کی سلامتی کی خاطر یکجہتی کرینگے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہوئیں لیکن اللہ کی کرم سے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں اور اپنا پیارا ملک پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک کے سلامتی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس لئے عوام جشن آزادی کے خوشی میں دو رکعت نوافل ادا کریں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے جشن آزادی کے خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کرنے پر حاجی شاکر آفریدی اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا

نورالحق قادری 

مزید :

صفحہ آخر -