شائقین ہمیشہ اچھی پرفارمنس پسند کرتے ہیں، عالیہ بٹ

  شائقین ہمیشہ اچھی پرفارمنس پسند کرتے ہیں، عالیہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز میں سب ہی اچھے ہیں کوئی اچھے برے کی کیٹیگری میں نہیں آتا کیونکہ اگر آپ اچھے ہیں تو سب اچھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سٹیج اداکارہ و پرفارمر عالیہ بٹ نے اک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں عالیہ بٹ نے کہاکہ اگر آپ اچھی پرفارمر ہیں تو آپ کو ولگر ڈانس اور اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی آپ کی پرفارمنس ہی آپ کے کام کا فیصلہ کردیتی ہے عالیہ بٹ نے کہاکہ میں سٹیج پر اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دیتی ہوں کبھی کسی کے کام اور کردار پر انگلی نہیں اٹھائی یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ میری پرفارمنس کو سراہا گیا ہے اور اس سے مجھے مذید نکھار کا بھی موقع ملتاہے۔

مزید :

کلچر -