پاکستان بنانے کے جو مقاصد تھے وہ آج تک حاصل نہیں ہو سکے:غلام سرور خان

پاکستان بنانے کے جو مقاصد تھے وہ آج تک حاصل نہیں ہو سکے:غلام سرور خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے کے جومقاصدتھے وہ آج تک حاصل نہیں ہوسکے۔ہم سب کوملک کرپاکستان کواپنانے کی ضرورت ہے۔ لیلتہ القدرکی شب پاکستان کا معرض وجودمیں آنا ایک راز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل میں پنجاب فلوٹ کے افتتاح کے موقع پرکیا۔غلام سرورخان نے کہا کہ جدیدپاکستان کی تکمیل پی ٹی آئی کرے گی۔ پاکستان ایک انمول تحفہ ہے جس کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرناہے۔
 غلام سرور خان 

مزید :

صفحہ آخر -