بلاول بھٹو جلد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، رحمان ملک کی پیشگوئی

بلاول بھٹو جلد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، رحمان ملک کی پیشگوئی

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیش گوئی کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم بنیں گے۔ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کو اصل آزادی تب ملے گی جب آئی ایم ایف کی پابندیوں کو توڑا جائے گا، آزادی کے جشن کے موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ایک سال ہوگیا افسوس حکومت پاکستان نے ان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ سندھ میں گورنر راج کی کوشش پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگی۔

رحمان ملک

مزید :

صفحہ آخر -