عمران خان کی دور اندیشی نے کام دکھانا شروع کردیا:ملک نصیر
لاہور(انٹر ویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر ایوب بشیر) یقیناگوادر پاکستان کا روشن مستقبل ہے،اسوقت بھی رہائش اور منافع بخش سرمایہ کاری کیلئے ڈی ایچ اے محفوظ ترین ہے، وزیر اعظم عمران خان دو سال پہلے تعمیراتی پیکج اور رئیل اسٹیٹ پر گزشتہ حکومت کے مسلط کیے گئے ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ اسوقت سرمایہ کاری کیلئے بہترین ہے،رئیل اسٹیٹ سیکٹرکے پٹری پر چڑھنے کیساتھ ہی 40دیگر شعبوں میں کام شروع ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار این زیڈ مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو ملک نصیر احمد نے ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی انٹر ویو میں کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کا انقلابی اقدام قرار د یا اور کہا اسحاق ڈار نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیخلاف سازش کر کے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا۔ وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشی نے کام دکھانا شروع کر دیا۔ گزشتہ 5سال سے بند صنعتوں میں کام، تعمیراتی پیکج کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک نصیر احمد نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری لانے کیلئے فوری پیکج دینے کی ضرورت ہے، 31دسمبر 2020ئتک گھروں کی تعمیر شروع کرنیوالوں کیلئے ایمنسٹی سکیم خوش آئند ہے،تاہم یہ وقت کم ہے اس کو 31دسمبر 2021ء تک توسیع دی جانی چاہیے۔LDA، FDAاور دیگر متعلقہ اداروں میں نقشہ کی منظوری کا عمل سست ہے، ٹیکسوں کی وصولی کا نظام فرینڈلی بنانے کی ضرورت ہے۔ ملک نصیر نے بتایا DHAکوئٹہ میں اس وقت رہائشی اور کمرشل فائلز سستی ہیں، آئندہ سالوں میں بڑا منافع مل سکتا ہے،انہوں نے DHAفیز 9اور فیز 10لاہور بھی انوسٹمنٹ کیلئے بہترین ہیں۔ پراپرٹی کے کاروبارکا مشکل دور گزر گیا، رونقیں بحال ہو رہی ہیں،یہ سب موجودہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ممکن ہو ا ہے۔ این زیڈ مارکیٹنگ ملک بھر کے ڈی ایچ اے میں خرید وفروخت کیلئے خدمات دے رہی ہے۔ ملک نصیر احمد نے سنٹرل پارک کو لاہور کی خو بصو رت ترین رہائشی سکیم قرار دیتے ہوئے کہا میاں طاہر جاوید کی ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے قابلِ قدر خدمات ہیں،ان جیسے افراد ہمارا سرمایہ ہیں ان کی قدر کی جانی چاہیے۔
ملک نصیر