نیب آفس کے باہر سے گرفتار لیگی کارکن ضمانت پر جیل سے رہا

نیب آفس کے باہر سے گرفتار لیگی کارکن ضمانت پر جیل سے رہا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کو ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل سے رہا ہونے والے کارکنوں کا کیمپ جیل لاہور کے باہر دیگر لیگی کارکنوں نے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جتنے بھی مقدمے بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، انہیں گھر بھجوا کر ہی دم لیں گے۔ نیب آفس کے باہر جو کچھ ہوا اس کی منصوبہ بندی فیاض چوہان نے کی تھی۔ نیب آفس کے باہرگرفتار ہونے والے کارکنوں نے ووٹ کو عزت دو کا عملی مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

لیگی کارکن 

مزید :

صفحہ آخر -