20سے زیادہ ممالک کورونا ویکسین لینے کے خواہاں ہیں،روس

20سے زیادہ ممالک کورونا ویکسین لینے کے خواہاں ہیں،روس

  

ماسکو (شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ 20سے زیادہ ممالک نے روس سے کورونا ویکسین لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔زخارووا نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ روس اس ویکسین کی تیاری اور مستقبل میں استعمال سے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ ڈبلیو ایچ اونے کوروناٹولز ایکسلریٹر تک رسائی کا آغاز کررکھا ہے یہ کوروناکے  ٹیسٹ،علاج، ویکسین کی ترقی، پیداوار اور یکساں رسائی کو تیز کرنے کی ایک شراکت داری ہے۔روس ڈبلیو ایچ او کے اس اقدام میں شامل ہونے اور اس کی حمایت کے لئے تیار ہے۔روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ملک نے کروناوائرس کے خلاف دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین تیار کی ہے۔وزیر صحت میخائل مراشکو نے بدھ کو بتایا تھا کہ روس دو ہفتوں کے اندر اسپوتنک وی نامی ویکسین کی پیداوار شروع کردے گا۔

روس

مزید :

صفحہ آخر -