بحریہ ٹاؤن کی جانب سے یوم آزادی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
کراچی(خصوصی رپورٹ) جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیاہے۔ دن کا آغاز دنیا کے سب سے اونچے مخروطی فلیگ پول پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر کیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے علاوہ بحریہ ٹاؤن لاہور، اسلام آباد اور پنڈی میں بھی جشنِ آزادی کے زبردست انتظامات کئے گئے اور تمام عمارات، مساجد،پارکس، راؤنڈ اباؤٹس اور مونیومنٹس کو سبز رنگ کے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ سرِ شام شروع ہونے والی تقریبات میں عوام کی زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں تقریبات کا آغازشام 6:30پر فلیگ پول پرمارچ پاسٹ، فلیگ مارچ، بینڈ پرفار منس اورزبردست لائٹ شو کے ساتھ کیا گیا۔بحریہ ایڈونچر لینڈ میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی درآمدشدہ رائڈز اور انٹرنیشنل و لوکل فوڈ چینز پر عوام کا بہت رش نظر آیا۔سب میں مقبول بحریہ ایکسپریس اور بحریہ آئی فیرس وہیل سے لیکر بڑوں کی ہائی تھرلنگ رائڈز جیسے سندباد،پاور ڈراپ،رولر کوسٹراور بچوں کی فن رائڈز تک ہر عمر کے فرد کو تفریح فراہم کرنے کے باعث بڑی تعداد میں فیملیز نے تھیم پارک کا رخ کیا۔کارنیول میں رنگا رنگ کلچرل شو اور میوزیکل پرفارمنسز جبکہ بچوں کو کارٹون کیریکٹر کی مزیدار تفریح نے بہت محظوظ کیا۔ جبکہ کراچی کے چپے چپے سے آنے والوں نے خوبصورت شام، موسیقی اور زائقہ دار لوکل اور انٹرنیشنل پکوا ن کا لطف اٹھایا۔ڈبل ڈیکر بس ٹور بھی عوام میں بہت مقبول رہا۔
بحریہ ٹاؤن