نئے قومی نقشے میں ایک مقام یسا ہے جو ہمارے جسم کا حصہ ہے:صدر آزاد کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان جموں وکشمیرکے بغیر نامکمل ہے، پاکستان کا شاندار مستقبل ہے، مایوسی پھیلانے والے کو شکست ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بننا کسی معجزے سے کم نہ تھا پاکستان کیخلاف شروع سے سازشیں ہو رہی تھی جبکہ پاکستان کواغیار کی طرف سے بھی مشکلات کا سامنا رہا اور اپنی صفوں میں عناصرسے بھی مشکلات تھیں۔ سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسمیت دنیابھرمیں کشمیری جشن آزادی منارہے ہیں،نئے قومی نقشے نے1947والی ریاست کی عکاسی کی ہے، نئے قومی نقشے میں ایک حصہ ایسا ہے جو ہمارے جسم کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے جسم پر دہشت گردی ہورہی ہے، ہندوستان ظلم ڈھارہا ہے، اب ہمیں دشمن کے مقابلے میں جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، غفلت برتی تومقبوضہ کشمیر کیلئے جدوجہدکوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اب پورے ولولے کیساتھ آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونا پڑے گا۔
سردار مسعود خان