سعودی عر ب میں مقیم پاکستانیوں نے یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا

  سعودی عر ب میں مقیم پاکستانیوں نے یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) دنیا بھر کی طرح سعودی عرب بھی پاکستان کا یوم آزادی احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا گیا۔ سماجی فاصلے کی پابندیوں کے باعث تقریب میں لوگوں کی شرکت کوکم سے کم رکھا گیا تھا۔ سفارتی عملے میڈیا اور کمیونٹی کی محدود تعداد کے ساتھ پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل خالد مجید نے صبح سات بجے پرچم کشائی کی۔ سبز ہلالی پرچم قومی ترانے کی دھن پر فضا میں بلند ہوا تو شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ یوم آزادی پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں جو مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال سے محصور ہیں اور ظلم کا شکارہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ 
یوم آزادی

مزید :

صفحہ آخر -