ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم سرویاکے چارج سنبھالتے ہی 8 عدالتی اہلکار معطل

 ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم سرویاکے چارج سنبھالتے ہی 8 عدالتی اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہوراعظم سرویانے چارج سنبھالتے ہی 8 عدالتی اہلکار وں کومعطل کر دیا،سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت کے تمام اہلکاروں کوبھی 3 ماہ کے لئے معطل کیا گیا ہے،سیشن جج کی منظوری کے بعد اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اگست کو سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت صبح 8 بج کر 15 منٹ تک بند تھی، مقررہ وقت پر کمرہ عدالت نہ کھول کر عدالتی عملے نے لاپرواہی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا، سول جج زنیرہ ظفر کے سٹینو گرافرز سرفراز نواز، اویس نواز، ریڈر وقاص افتخار، کمپیوٹر آپریٹر تالیہ غازی اوراہلمد شاہد شفیق کو معطل کیا گیاہے،سول جج زنیرہ ظفر کے اہلمد فہیم امین، نائب قاصد محمد یاسین اور حسنین رضا بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اہلکار معطل

مزید :

صفحہ آخر -