کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے بتائیں کس نے اربوں ڈالر کے مہنگے ترین قرضے لئے:مسرت جمشید چیمہ

کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے بتائیں کس نے اربوں ڈالر کے مہنگے ترین قرضے ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی نے کشکول متعارف کرایا اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، شہباز شریف جشن آزادی کے موقع پر بھی اپنی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے لیکن اس طرح وہ اپنی ڈوبتی سیاست کو نہیں بچا سکیں گے، انشااللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو قرضوں سے بھی نجات دلائیں گے اور معیشت کو بھی مستحکم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -