ملکی سیاحت کو فروغ دینے کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری،عثمان ڈار

  ملکی سیاحت کو فروغ دینے کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری،عثمان ڈار

  

 اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہناہے کہ ملکی سیاحت کو فروغ دینے کی پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے۔  دنیا گھوم چکا ہوں لیکن پاکستان جیسے حسین نظارے کہیں نہیں دیکھے۔یوم آزادی پر حسین نظاروں اور خوبصورت وادیوں میں گھومنے کا پلان بنایا۔خدانے پاکستان کو زبردست حسن وجمال سے نواز رکھا ہے۔ دعوے سے کہ سکتا ہوں پاکستان سیاحوں کیلئے کسی جنت سے کم نہیں۔حسین وادیوں کی سیر اور نظاروں سے یوم آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا یوم آزادی پر منفرد انداز،تفریحی مقام مالم جبہ میں قومی پرچم تھام کر زپ لائین پر سوار ہوئے اور پاکستان زندہ باد کا نعرے لگاتے ہوئے زپ لائین ایڈوینچر کا بھرپور لطف اٹھایا۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -