پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں،فیصل جاوید

    پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں،فیصل جاوید

  

 اسلام آباد (آن لائن)حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایک لیڈر نے آج پوری قوم کو ایک سمت دیا ہے، پچاس سال میں پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا اب دو ڈیمز پر کام جاری ہے، پوری دنیا کیساتھ آج ہما ر ے زبردست تعلقات ہیں، کاروباری آسانی میں ہم اب چھٹے نمبر پر آئے ہیں، جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، محنت سے اور ڈٹ کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ راوی سٹی پر کوئی کام شروع نہیں کرسکا، اب اس حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ20 سال میں آوے کا آوا ہی بگڑا تھا ٹھیک ہونے میں کچھ تو وقت لگے گا، ہمیں تقریروں کے بجائے عملی اقدامات کی طرف جانا ہے۔

فیصل خان

مزید :

صفحہ آخر -