چترال، گاؤں یارخون لشٹ میں گلیشیر پگھلنے سے 10گھردریا برد، 2افراد لاپتہ 

چترال، گاؤں یارخون لشٹ میں گلیشیر پگھلنے سے 10گھردریا برد، 2افراد لاپتہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چترال (نمائندہ پاکستان)گذشتہ روز صبح چھ بجے اپر چترال کے دوردراز گاؤں یارخون لشٹ میں گلیشیرکے ذیادہ تیزی سے پگھل  جانے کے نتیجے میں 6گھرمکمل طور پر اور 10گھرجزوی طور پر سیلاب برد ہوگئے جبکہ دو افراد ابھی تک لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ یارخون لشٹ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گرمی میں شدت کے ساتھ ندی نالوں میں گلیشیروں سے آنے والی پانی نے سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کرنا شروع کیا تھاجوکہ جمعہ کے روز اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور سیلاب کا رخ گاؤں کی طرف ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا کہ سیلاب کی اطلاع ملتے ہی اشیائے خوردونوش کے پیکج علاقے کی طرف روانہ کئے گئے ہیں اور علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو بھی یارخون لشٹ روانہ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے گھروں کی مکمل اور جزوی طور پر سیلاب بردگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے پولیس اسٹیشن اور چترال سکاوٹس کے پوسٹ میں بھی پانی بھر نے عمارتوں کو خالی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر گرمی کی شدت میں کمی آگئی تو مزید سیلابی ریلوں کے آنے کا خطرہ کم ہوگا۔