ایم ڈی ایمپلائز یونین کا مطالبات کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن

ایم ڈی ایمپلائز یونین کا مطالبات کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ایم ڈی اے ایمپلائز یونین نے اپنے مطالبات کے حل کے لئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ ملازمین کے جائز مسائل حل نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گاملازمین نے مطالبات کے حل کے لئے ایک روزہ علامتی ہڑتال کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے صد رفیض اللہ خان، اپیکا کے صدرسید مقبول باچہ،جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ،احسان اللہ خان،گل ناصر اوردیگرنے کہاکہ ایم ڈی اے ملازمین گذشتہ دس سالوں سے جائز مسائل کے حل کے لئے درہ بہ درکی ٹھوکریں کھارہے ہیں آفیسران ٹس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہاکہ دیگر پوسٹوں پربھرتی سے قبل ملازمین کے پروموشن کے مسائل حل کئے جائیں ملازمین کو پلاٹ میں دو فیصد کوٹہ دیا جائے اورایم ڈی اے کالونی پر کام شرو ع کیاجائے اضافی پوسٹس کو بجٹ سے خارج کیاجائے انہوں نے مزید کہاکہ اگر ملازمین کے مسائل سات دن کے اندراندر حل نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔