سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،چودھری برادران
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران طارق بشیر چیمہ مونس الٰہی، شافع حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی۔چودھری برادران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔سعودی سفیر نے چودھری صاحبان کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش دی۔انہوں نے کہا کہ جلد زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔
ہر مشکل وقت