کراچی موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

کراچی موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے کریم آباد میں پل کے نیچے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ اہلکار محمد علی ڈیوٹی پر پہنچا تھا۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے کوئٹہ دربار ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 18سالہ شیرو ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثات