ضلعی انتظامیہ قواتین پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،اے سی نوشہرہ
نوشہرہ (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ہاجرہ سمیع نے کہا ہے کہ نوشہرہ ضلعی انتظامیہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے اور قوانین پر عمل درآمدکرانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اب نوشہرہ کے عوام ٹرانسپورٹرز اور سی این جی سٹیشن مالکان اپنے ہی شہرنوشہرہ میں سی این جی سلینڈر کا جدید مشینری اور سی این جی سلینڈر کے ماہر ین سے معائینہ کراسکتے ہیں پرویز خٹک اینڈ کو سلینڈر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی کاوشیں اور خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرویز خٹک اینڈ کو سلینڈر ٹیسٹنگ لیبارٹری نوشہرہ کے تفصیلی دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہاجرہ سمیع نے لیبارٹری میں لگائے گئے برآمد State Of The Artاور انتہائی ماڈرن مشینری کا بھی افتتاح کیا اور ان کو اس جدید ٹیسٹنگ لیبارٹری کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ہاجرہ سمیع نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون اورضلع میں پورے ملک سے بہتر منصوبہ شروع کرنے پر لیبارٹری مالکان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔