صوابی، ٹریفک کے مختلف  حادثات میں تین افراد زخمی 

صوابی، ٹریفک کے مختلف  حادثات میں تین افراد زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ صوابی مردان روڈ پر پولیس چیک پوسٹ منصبدار کے قریب موٹر سائیکل کے حادثے میں چوبیس سالہ مجیب سکنہ مانیری جب کہ شیوہ اڈہ کے مقام پر ڈاگئی روڈ پر تیز رفتار لوڈر کے حادثے میں 45سالہ سر تاج اور 23سالہ امین سید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دین کے بعد کالو خان اور ضلعی ہسپتال صوابی کو منتقل کر دیئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -