ٹانک،فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح

ٹانک،فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے شہریوں کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے  پانی کی فراہمی کے لئے ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ کے تعاون سے اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ٹانک کے  بہت بڑے محلہ اور گنجان آباد علاقہ محلہ میدان میں  پانی کاواٹر فلڑیشن  پلانٹ نصب کر دیا گیا ہیپانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح یوم پاکستان کے دن کے موقع پر کمانڈر سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ نے کیا اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 24سندھ رجمنٹ، اورعلاقہ کے معززین موجود تھے پانی کے  فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے اہل محلہ کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم ہو گا علاقہ مکینوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤ تھ،سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ اور 24 سندھ  کے اقدام کو سراہتے ہوئے حکام کا شکریہ ادا کیاعلاوہ ازیں اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے یوم آزادی کے دن کے موقع پر بچوں اور جوانوں میں پاکستانی جھنڈے اور ٹوپیاں تقسیم کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -